7 ستمبر، 2015، 12:36 PM

پناہ گزینوں کی جرمنی اور آسٹریا آمد کا سلسلہ جاری

پناہ گزینوں کی جرمنی اور آسٹریا آمد کا سلسلہ جاری

جرمنی اور آسٹریا کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کے اعلان کے بعد ہزاروں پناہ گزین ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے ہنگری سے جرمنی اور آسٹریا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی اور آسٹریا کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کے اعلان کے بعد ہزاروں پناہ گزین ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے ہنگری سے جرمنی اور آسٹریا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ادھرپوپ فرانسس نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی بھرپور مدد کریں گزشتہ روز سے تارکین وطن بسوں ، ٹرینوں اور پیدل آسٹریا کی سرحد پر پہنچ رہے ہیں ، جنہیں ویانا، میونخ اور جرمنی کے دوسرے شہروں میں منتقل کیا جارہا ہے۔اس وقت تک ساڑھے چھ ہزار مہاجرین آسٹریا پہنچ چکے ہیں، جبکہ تقریباً دس ہزار پناہ گزین گزشتہ روز جرمنی پہنچے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے اسٹیشن پر عربی بولنے والے امدادی کارکن بھی موجود ہیں، جو ان پناہ گزیوں کی رجسٹریشن اور دیگر امدادی کاموں میں معاونت انہیں خوراک اور دیگر بنیادی اشیا فراہم کررہے ہیں۔اقوام متحدہ نے اس صورتحال میں جرمنی اور آسٹریا کی حکومتوں کی تعریف کی ہے۔ عراق اور شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ظلم و ستم سے تنگ آکر لوگ یورپی ممالک کا رخ کررہے ہیں۔

News ID 1857958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha